Thursday, 20 June 2013

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوتے دیکھنا بڑا خوش کن لمحہ ہوتا ہے۔ لچکدار ڈسپلے، ایک ٹیکنالوجی جس نے ہم میں سے اکثر افراد کو بہت شدت سے انتظار ہے بالآخر رواں سال کے آخر تک عام مارکیٹ میں آ رہی ہے۔ یہ ڈسپلیز ایل جی بنائے گا، جو دیگر اسمارٹ فون بنانے والوں کو بھی یہ ٹیکنالوجی دے گا۔
اس خبر کا انکشاف ادارے کے ایک ترجمان نے کورین ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
ترجمان فرینک لی نے کہا کہ “ہم نے اولین لچکدار ڈسپلیز کی تیاری مکمل کر لی ہے، ہم رواں سال کی چوتھی سہ ماہی سے ان کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کریں گے۔” وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ٹوٹنے سے محفوظ لچکدار ڈسپلیز حالیہ وقتوں کی سب سے بڑی جدت ہو سکتے ہیں۔
اور اسمارٹ فونز؟ ایل جی اس ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فونز کو 2013ء کے اختتام تک جاری رکھنے کا منصوبہ بھی رکھتا ہے۔ ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہم او ایل ای ڈی لچکدار ڈسپلیز کے لیے جدید گلاس کٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کریں گے۔ اس کے لیے ماہانہ گنجائش 12 ہزار شیٹس رکھی گئی تھی۔”
مت بھولئے کہ ایل جی وہ پہلی کمپنی تھی جس نے دنیا کا پہلا 3ڈی او ایل ای ڈی ایچ ڈی ٹی وی متعارف کروایا تھا۔ ٹیلی وژنز میں ایسی ٹیکنالوجی اس وقت بھی مقبولیت نہیں رکھتی (بڑی وجہ اس کا مہنگا ہونا اور اور اس حقیقت کا سامنے ہونا ہے کہ بہتر نظارہ اس فرد کو پیش کرناچاہیے جو درمیان میں بیٹھا ہو) باقی ہو سکتا ہے کہ اسمارٹ فونز کا معاملہ مختلف ہو۔
البتہ ایل جی ایسی ٹیکنالوجی پر تجربات کرنے والی واحد کمپنی نہیں۔ سام سنگ بھی خمیدہ ڈسپلیز پر تجربات کر رہا ہے جبکہ ایل جی اس ٹیکنالوجی کا حامل اسمارٹ فون بنا کر انہیں پہلے ہی شکست دے چکا ہے، اور یہی وہ ادارہ ہے جو ممکنہ طور پر مستقبل میں ایسی ڈیوائسز بنانے پر سوچے گا۔

0 comments:

Post a Comment