کراچی…کراچی
کے علاقے لیاری سے رات گئے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے
ہلاک کیا گیا تھالیاری کے علاقے بغدادی میں گلی نمبر 8 سے دو افراد کی
لاشیں ملیں،جنہیں فائرنگ کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا،ہلاک ہونے والے
دونوں افراد کی لاشوں کو لیاری میں واقع لیاری جنرل اسپتال منتقل کیا
گیا،قتل کے واقعے کے حوالے سے ابھی تک پولیس کا کوئی موقف تاحال سامنے نہیں
آیا ہے،اور نہ ہی پوسٹ مارٹم کی کارروائی کی گئی ہے۔ لیاری میں کئی دنوں
سے حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاری میں فائرنگ اورتشدد کے واقعات
میں 7 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے ہیں۔ لیاری سے 16 افراد کو گرفتار کیا
گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Monday, 10 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment