Monday, 10 June 2013

اب تک پیش کی گئی ونڈوز 8 ٹچ اسکرین ڈیوائسز یا تو آل-ان-ون پی سیز ہیں یا کنورٹیبلز، ٹچ اسکرین لیپ ٹاپس یا 10 انچ (یا اس سے زیادہ) کے ٹیبلٹس لیکن ایسر نے تائی پے، تائیوان میں ہونے والے کمپیوٹیکس 2013ء ایونٹ میں نئے آئیکونیا ڈبلیو3 کا اعلان کرتے ہوئے اس رحجان کو ختم کر دیا ہے۔
ٹیبلٹ 8.1 انچ ڈسپلے اور مکمل ونڈوز 8 سافٹویئر کا حامل ہے۔

خصوصیات

آئیکونیا ڈبلیو 4 کی 8 انچ ٹچ اسکرین 1280 ضرب 800 پکسل ریزولیوشن رکھتی ہے۔ البتہ اس کے رنگ کچھ دھیمے ضرور ہیں۔ ٹیبلٹ 11.35 ملی میٹر موٹا اور 540 گرام وزنی ہے۔ یہ پلاسٹک کا بنا ہوا ہے جو قیمت کو دیکھتے ہوئے متوقع ہے۔
اس کے اندر 1.8 گیگاہرٹز کا ڈوئل کور انٹیل ایٹم زیڈ 2760 پروسیسر ہے۔ گو کہ انٹیل زیادہ نئے اور بہتر پروسیسر رکھتا ہے لیکن ایک ٹیبلٹ میں لگانے نے قیمت میں اضافہ کیا ہوگا اور ساتھ ساتھ بیٹری لائف بھی کم کی ہوگی اور ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک پنکھے کی ضرورت بھی پڑ رہی ہوگی۔ ٹیبلٹ 32 اور 64 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہے۔
کنیکٹیوٹی کے لیے ٹیبلٹ مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، مائیکرو یو ایس بی پورٹ، وائی فائی اور ایس ڈی کارڈ سلاٹ رکھتا ہے۔ اس میں سامنے اور پشت پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اس میں ڈوئل اسپیکر بھی موجود ہیں۔
ٹیبلٹ مکمل ونڈوز 8 پر چلتا ہے جو ونڈوز 8 کے روایتی پروگرام چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ ایم ایس آفس کا ایک فل ورژن اس میں پہلے سے انسٹال ہے۔ تقریباً حتمی یونٹوں پر کیے گئے مظاہروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم رواں انداز میں چل رہا ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ بھاری کام کرنے میں ٹیبلٹ ہمت ہار بیٹھے۔
ٹیبلٹ کے ساتھ ایک اضافی کی بورڈ بھی ہے جسے الگ سے خریدنا پڑے گا۔ آئیکونیا ڈبلیو 8 کی بیٹری لائف 8 گھنٹے ہوگی۔

قیمت اور دستیابی

32 اور 64 جی بی ورژن کے لیے ٹیبلٹ کی قیمت بالترتیب 329 اور 379 یوروز ہوگی۔ کی بورڈ 69 یوروز میں دستیاب ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment