Tuesday, 11 June 2013

سام سنگ نےدرمیانی قیمت کے اپنی مشہور لائن اپ میں تیسرے فون کا اعلان کیا ہے۔ نیا فون ایس (Ace)، جسے ایس 3 کا خطاب دیا گیا ہے،اپنے پیشرو فونز سے زیادہ مختلف نہیں لیکن پھر بھی اس میں چند مناسب تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

خصوصیات

سام سنگ نے عادت کے مطابق ایس3 کا ڈیزائن وہی رکھا ہے۔ یہ پلاسٹک کا بنا ہوا ہے جیسا کہ سام سنگ کی روایت بھی ہے اور قیمت کا تقاضہ بھی۔
اسکرین سائز 4 انچ مع ڈبلیو وی جی اے ریزولیوشن ہے۔ اس کے اندر 1 گیگاہرٹز کا پروسیسر ہے جس کے ساتھ 1 جی بی کی ریم بھی منسلک ہے۔ پشت پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ نصب ہے جو ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس میں آٹوفوکس نہیں ہے۔
ایس 3 کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.2
  • 9.8 ملی میٹر موٹائی
  • وزن:115 گرامز
  • آپشنل ڈوئل سم ورژن
  • 4 انچ ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی ڈسپلے مع ڈبلیو وی جی اے ریزولیوشن
  • 1گیگاہرٹز ڈوئل کور پروسیسر
  • 1جی بی ریم مع 4 جی بی انٹرنل اسٹوریج جس میں بوقت ضرورت اضافہ بھی ممکن ہے
  • پشت پر 5 میگاپکسل کا کیمرہ مع ایل ای ڈی فلیش اور 720 پکسل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ
  • سامنے کے رخ پر وی جی اے کیمرہ
  • وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، بلوٹوتھ 4.0، اے جی پی ایس، مائیکرو یو ایس بی
  • 1500 ایم اے ایچ بیٹری
فون کا ایل ٹی ای سپورٹنگ ورژن بھی دستیاب ہوگا لیکن یہ چند زمروں میں کہیں بہتر خصوصیات کے ساتھ آئے گا۔ اس میں پشت پر موجود کیمرہ 1080 پکسل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ کرے گا، انٹرنل اسٹوریج 8 جی بی تک بڑھا دی جائے گی اور بیٹری گنجائش بھی 1800 ایم اے ایچ تک ہوگی جبکہ پروسیسر 1.2 گیگاہرٹز تک ہوگا۔ فون زیادہ بھاری اور موٹا بھی ہوگا۔
اس وقت فون کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں تفصیلات کا علم نہیں البتہ یہ ایک ماہ یا کچھ عرصے میں مارکیٹ میں پہنچ جائے گا۔ بدقسمتی سے قیمت کے معاملے میں یہ ایسے فونز کے زمرے میں آئے گا جہاں پہلے ہی دیگر کئی فونز کا راج ہے، صرف اینڈرائیڈ ہی نہيں بلکہ ونڈوز فون کا بھی۔
اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ سام سنگ کا برانڈ نام یہاں کس طرح کام کرے گا۔

0 comments:

Post a Comment