کراچی…
طوفانی بالنگ اور سوئنگ یارکز سے شہرت پانے والے پاکستانی بالر وسیم اکرم
آج اپنی 46 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔1966 میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے
کرکٹ کا آغاز اسلامیہ کالج لاہو ر سے کیا۔ وسیم اکرم نے قومی سطح پر ٹیسٹ
اور ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے نمایندگی 86۔1985 میں نیوزی لینڈ کے خلاف
ہونے والی سیریز سے کی۔1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم
نے اہم کردار ادا کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ
قرارپائے تھے۔ سوئنگ کے سلطان کو ون ڈے کرکٹ میں پانچ سووکٹیں لینے والے
پہلے بالرکااعزازبھی حاصل ہے۔ اپنے انیس برس کے کیریئر میں وسیم اکرم نے ون
ڈیز میں 3717 اور ٹیسٹ میں 2898 زنز بنائے۔ انھوں نے چار بار ہیٹ ٹرک کی۔
جبکہ پچیس ٹیسٹ میچوں اور 6 ون ڈیز میں پانچ پانچ کھلاڑیوں کوشکارکیا۔ 2003
میں کرکٹ کو الودع کہنے کے بعد وسیم اکرم نے کومینٹری شروع کی۔ 2009 میں
وسیم اکرم کو آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا۔
Monday, 3 June 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment