Monday, 10 June 2013


برمنگھم …آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو67رنزسے شکست دے دی۔ جنوبی افریقا نے ٹاسجیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو جیت کیلئے 235 رنز کا ہدف دیا، جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم 167رنزپرآوٴٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 55 اور ناصر جمشید نے42 رنز بنائے ، رائن میکلارن4وکٹوں کیساتھ کامیاب ترین بولررہے ۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا نے نصف سنچری اسکور کی۔ جنوبی افریقا کو ہاشم آملا اور کولن انگرام نے 53 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ محمدحفیظ نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی، ہاشم آملا اور ڈوپلیسی نے اسکور کو 122 رنز تک پہنچایا۔ ڈوپلیسی 28 رنز بناکر عرفان کا شکار بن گئے۔ ہاشم آملا نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اے بی ڈی ویلیئرز 31 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کپتان مصباح نے پہلے ڈی ویلیئرز پھر ڈومینی کو رن آؤٹ کیا ، پروٹیز کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا نے پچاس اوورز میں 9 وکٹ پر 234 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عرفان، جنید، حفیظ، سعید اجمل اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی، سادہ سا پلان تھا، ساڑھے چار رنز فی اوور بنانالیکن کیا ہوا کچھ نہیں معلوم۔

0 comments:

Post a Comment