ہجرت کا پہلا سال
نمازوں کی رکعت میں اضافہ
اب تک فرض نمازوں میں صرف دو ہی رکعتیں تھیں مگر ہجرت کے سال اول ہی میں جب حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو ظہر و عصر و عشاء میں چار چار رکعتیں فرض ہو گئیں لیکن سفر کی حالت میں اب بھی وہی دو رکعتیں قائم رہیں اسی کو سفر کی حالت میں نمازوں میں ”قصر” کہتے ہیں۔
(مدارج جلد۲ ص۷۱)
0 comments:
Post a Comment