Saturday, 29 June 2013

بچے بھانپنے لگتے ہیں اپنے ساتھیوں کے مزاج

بچے 5 ماہ کی عمر سے ہی ایک دوسرے کے مزاج کو بھانپنا شروع کردیتے ہیں۔

یہ دلچسپ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
برگھم ینگ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچے 5 ماہ کی عمر سے اپنے ہم عمروں کے جذباتی اشاروں کو چہرے کے تاثرات اور آوازوں سے سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 5 ماہ کی عمر سے بچے اپنے ساتھیوں کے مثبت اور منفی جذبات کو چہرے کے تاثرات سے بھانپ لیتے ہیں۔
محقق پروفیسر روس فلوم کے بقول نومولود بچے اپنی ماں یا باپ کو بھوک یا تھکن کے بارے میں بتانے سے قاصر ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ جذبات یا تاثرات کے ذریعے رابطہ کرنا سیکھنا شروع کرتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 7 ماہ کی عمر سے یہ ننھے فرشتے اپنے بڑوں کے جذبات بھی سمجھنے لگتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment