لندن…این
جی ٹی…اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ زیادہ ٹی وی دیکھنا بچوں کی تعلیمی
سرگرمیوں کیلئے نقصان دہ ہے لیکن ایک نئی برطانوی تحقیق کے مطابق بچوں کا
روزانہ کئی گھنٹے ٹی وی دیکھنا ان کی تعلیمی قابلیت بڑھا دیتا ہے۔
یونیورسٹی آف لندن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو بچے روزانہ 3گھنٹے
یا اس سے زائد وقت تک ٹی وی کے سامنے گزارتے ہیں، وہ اپنے ان ہم جماعتوں سے
نصاب کے معاملے میں 3ماہ آگے ہوتے ہیں جو ایک گھنٹہ یا اس سے بھی کم وقت
تک ٹیلیویژن دیکھتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی کی تعلیمی اہمیت کو
اب تک غلط سمجھا گیا ہے، اس سے بچوں کو گھروں کے اندر رہتے ہوئے اپنی
صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔
|
0 comments:
Post a Comment