Thursday, 13 June 2013

warid telecom.ai  وارد ٹیلی کام کمپنیوں میں سب سے زیادہ ٹوئٹر فالوورز کا حامل
پاکستان میں سوشل میڈیا کی بدلتی ہوئی جہت کے ساتھ یہ دیکھا گیا ہے کہ ٹوئٹر ملک میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ پاکستان میں مختلف کاروباری ادارے ہیں جو سماجی رابطے/ معلومات کے لیے ٹوئٹر کو ذریعے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
اور خبر یہ ہے کہ وارد ٹیلی کام نے سب سے زیادہ ٹوئٹر فالوورز حاصل کر لیے ہیں جو 11 ہزار 135 تک پہنچ چکی ہے۔
ٹوئٹر ایک آن لائن سوشل نیٹ ورکنگ سروس اور مائیکرو بلاگنگ سروس ہے جو صارفین کو 140 حروف تک کے ٹیکسٹ بیسڈ پیغامات بھیجنے اور پڑھنے کی سہولت دیتا ہے، جنہیں “ٹویٹس” کہا جاتا ہے۔
سروس دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کرتی گئی اور 2012ء کے مطابق اس کے 500 ملین سے زائد رجسٹرڈ صارفین ہیں، جو روزانہ 340 ملین ٹوئٹس کرتے ہیں اور 1.6 ارب سرچ کرتے ہیں۔
اپنے آغاز کے بعد سے ٹوئٹر انٹرینٹ پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں سرفہرست 10 میں شمار ہوتا ہے، اور اسے “انٹرنیٹ کے ایس ایم ایس” کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔
اب پاکستانی برانڈز کی جانب سے بھی ٹوئٹر کو استعمال کیا جتا ہے تاکہ وہ اپنے صارفین تک پہنچ سکیں، ان کی بات سن سکیں، فیڈبیک دے سکیں، مسائل حل کر سکیں یا صرف ان سے علیک سلیک ہی کریں۔
آپ یہاں ٹوئٹر پر وارد کو فالو کر سکتے ہیں: www.twitter.com/officialwarid

0 comments:

Post a Comment