Wednesday, 26 June 2013

سونی بڑے جثے کے فونز بنانے والی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں نیا اضافہ ہے۔ نیا فیبلٹ ایکسپیریا زیڈ الٹرا 6.4 انچ کا بڑا فل ایچ ڈی ڈسپلے اور جدید ترین اسنیپ ڈریگن 800 پروسیسر رکھتا ہے۔
ایکسپیریا زیڈ حیران کن حد تک پتلا ہے، بلکہ بلامبالغہ دنیا کا پتلا ترین 1080 پکسل فل ایچ ڈی ڈسپلے اسمارٹ فون ہے جس کی موٹائی صرف 6.5 ملی میٹر ہے۔ البتہ اس کا وزن کافی ہے یعنی 212 گرام۔
ایکسپیریا زیڈ کا 6.4 انچ کا ڈسپلے سونی کی نئی ایکس ریالٹی اور آپٹی کنٹراسٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے اور 1080 پکسل کا فل ایچ ڈی ريزولیوشن رکھتا ہے۔ یہ بہت حساس بھی ہے، بالکل نئے لومیاز اور گلیکسی ایس4 کی طرح، یعنی کہ آپ کسی بھی چیز کے ساتھ اپنے فون کو استعمال کرسکتا ہے یعنی کہ پنسل سے بھی۔
ایکسپیریا زیڈ دنیا کا پہلا فون ہے جو اسنیپ ڈریگن 800 پروسیسر سے لیس ہے۔ یہ 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج رکھتا ہے، جس میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ اس کی پشت پر 8 میگاپکسل کا کیمرہ ہے جو 1080 پکسل فل ایچ ڈی وڈیو ریکارڈنگ اورایچ ڈی آر موڈ رکھتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس میں ایل ای ڈی فلیش نہیں ہے۔
ایکسپیریا زیڈ پانی سے مکمل طور پر محفوظ ہے۔ یہ آئی پی 58 سرٹیفکیشن رکھتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ 30 منٹ سے زیادہ تک 1 میٹر گہرے پانی میں رہ سکتا ہے۔
فون اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین پر چلتا ہے۔
ایکسپیریا زیڈ الٹرا کی مکمل خصوصیات یہ ہیں:
  • اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین
  • 6.5 ملی میٹر موٹا
  • وزن: 212 گرام
  • 6.4 انچ ڈسپلے مع 1080 پکسل فل ایچ ڈی ریزولیوشن
  • انتہائی حساس، ریزہ ہونے سے محفوظ ڈسپلے
  • آئی پی 58 سرٹیفائیڈ واٹر ریزسٹنٹ
  • 2.2 گیگاہرٹز کویڈ-کور اسنیپ ڈریگن 800 پروسیسر
  • ایڈرینو 330 جی پی یو
  • 2 جی بی ریم، 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ، جس میں اضافہ بھی ممکن ہے
  • 8 میگاپکسل کیمرہ مع 1080 پکسل فل ایچ ڈی اور ایچ ڈی آر موڈ
  • بلوٹوتھ 4.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، یو ایس بی- او ٹی جی، این ایف سی، 4جی ایل ٹی ای
  • 3050 ایم اے ایچ بیٹری
فون رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 719 یورز کی قیمت کے ساتھ پیش کیا جائے گا، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 95 ہزار روپے بنتی ہے۔ یہ قیمت تو کئی لوگوں کے لیے نگلنا مشکل ہوگی لیکن اپنی بہترین خصوصیات کے باعث ممکنہ طور پر یہ کافی خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا۔

0 comments:

Post a Comment