Wednesday, 26 June 2013

کولڈ ڈرنکس کا زیادہ استعمال دھڑکن کی بے قاعدگی کا سبب

زیادہ مقدار میں کولڈ یا کولا ڈرنکس کا استعمال لوگوں کی دل کی دھڑکن بے ترتیب یا انہیں بے ہوش کرسکتی ہے۔
یہ بات مناکو میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
تحقیق کے مطابق زیادہ مقدار میں کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے دل کی دھڑکن بے قاعدگی کا شکار ہوجاتی ہے اور ان میں ایک عجیب سے بے ہوشی کے آثار بھی پائے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر نعیمہ زرقین اور پروفیسر نادر سعودی کی تحقیق کے مطابق کولا ڈرنکس کے بہت زیادہ استعمال سے جسم میں پوٹاشیم کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور دل کے جان لیوا دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان مشروبات کے زیادہ استعمال سے دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے جس سے فوری موت کا بھی خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment