زونگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انجمن ہلال احمر پاکستان (ریڈ کریسنٹ
سوسائٹی) کے ساتھ شارٹ کوڈ سروس کے ذریعے تعاون کرے گا جہاں زونگ صارفین
2258 پر “reg” لکھ کر بھیجنے کے ذریعے خون کے عطیہ کنندہ کی حیثیت سے
اندراج کرا سکتے ہیں، جس کے بعد ضرورت پڑنے پر ہلال احمر ان سے رابطہ کر
سکے گا۔
اس کے ساتھ زونگ ایک مہم “میں خون کا عطیہ دینے والا ہوں” (I am a Blood
Donor) شروع کرے گا جس کا مقصد خون کا عطیہ دینے کے حوالے سے شعور اجاگر
کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ خون کے عطیہ دینے کے عالمی دن کے موقع پر اسلام
آباد، لاہور اور کراچی میں زونگ کے دفاتر پر خون کے عطیے کے لیے کیمپ لگائے
جائيں گے۔
سماجی ذمہ داری کے فلسفے کے تحت زونگ دیگر کئی منصوبوں کی طرح ٹیلی کام
کا یہ بڑا ادارہ خون کے عطیات دینے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے پی
آر سی ایس کے ٹیکسٹ میسیج بھی ملک کے بڑے شہروں میں اپنے صارفین کو بھیجے
گا۔
اس بے مثال شراکت کے حوالے سے جناب فینگ توئی سیان، سی ایف او، زونگ نے
کہا کہ “اس عظیم مقصد کا حصہ بننا ہمارے لیے قابل فخر بات ہے۔ ہم سے بیشتر
افراد خون کے صحت مند خلیات کی اہمیت کے بارے میں نہیں جانتے، لیکن خون کے
امراض اور حادثات کی وجہ سے جن افراد کو ضرورت ہوتی ہے، وہ ضرور جانتے
ہیں۔”
ڈاکٹر کامران مشتاق، ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ہیلتھ پی آر سی ایس نے کہا کہ
“خون کے عطیات کے عالمی دن کے موقع پر اس سال کی مہم کی توجہ کا مرکز مریض
کو عطیہ کیے گئے خون کی اہمیت ہوگا، جو صرف زندگیاں بچانے کے لیے نہیں
بلکہ لوگوں کو زیادہ عرصے تک جینے اور بہتر زندگیاں گزارنے میں مدد بھی
دیتا ہے۔ پی آر سی ایس اور زونگ خون کی منتقلی کے محفوظ طریقوں کے نفاذ کے
لیے تعاون پر کام کر رہے ہیں۔”
اس تعاون کے ذریعے زونگ خون عطیہ کرنے والوں کی ایک فہرست مرتب کرے گا
جس میں نام،عمر، جنس اور شہر کا نام شامل ہوں گے۔ یہ ڈیٹابیس ہلال احمر کو
بھیجا جائے گا تاکہ وہ کسی ہنگامی صورتحال میں یا خون کی معمول کی ضروریات
کے دوران کام میں لا سکے۔
زونگ آج کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا ٹیلی کمیونی کیشن ادارہ ہے جو اپنی
پیرنٹ آرگنائزیشن چائنا موبائل کی جانب سے زبردست سپورٹ رکھتا ہے، جو دنیا
کا نمبر ایک ٹیلی کام آپریٹر ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کو مستقل ترقی کے
مواقع پیش کر کے اور مقامی آبادی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے چائنا
موبائل کے مخصوص مزاج کی پیروی کررہا ہے۔
پی آر سی ایس ایک انسان دوست انجمن ہے اور اس کی سرگرمیاں قدرتی آفات یا
انسانوں کے باعث جنم لینے والے سانحات کے دوران اوران کے بعد امدادی
کارروائیاں کرنا اور معاشرے کے مستحق اور غریب افرادکے لیے بنیادی صحت اور
بہبود کی خدمات پیش کرنا ہے۔ پی آر سی ایس حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر
بھی کام کرتا ہے اور ان سانحات سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد اور
بحالی کے لیے کوششوں میں مدد کرتا ہے۔

0 comments:
Post a Comment