Tuesday, 25 June 2013

ٹیلی نار گروپ نے فرانسیسی-امریکی وینڈر الکاٹیل-لیوسنٹ کے ساتھ تین سالہ گلوبل فریم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اے ایل یو یورپ اور ایشیا بشمول پاکستان میں ناروے کے اس ٹیلی کام ادارے کے 2جی، 3جی اور 4جی نیٹ ورکس کے لیے موبائل انٹرنیٹ آپٹمائزیشن کو ممکن بنائے گا۔
دونوں اداروں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ٹیلی نار ممکنہ طور پر ایک اے ایل یو سلوشن پیش کرے گا جو موبائل نیٹ ورک پر انٹرنیٹ ٹریفک کی فراہمی کو خودکار طور پر سنبھالے گا اور صارف کی موبائل ڈیوائس، مقام اور سبسکرپشن لیول کے مطابق موزوں ترین فارمیٹ میں وڈیو اسٹریمز پیش کرے گا۔
الکاٹیل لیوسنٹ کے مطابق یہ سلوشن درکار بینڈوڈتھ کی مقدار کو کم کرتا ہے، ٹیلی کام صارفین کو ڈیٹا کے اسی کوٹے کے کے اندر زیادہ وڈیو مواد دیکھنے کی سہولت دیتا ہے جبکہ یہ صارفین کے تجربے کے بہتر بنانے کے لیے عارضی طور پر لوکل سرورز پر مشہور مواد کی نقل بھی بنالیتا ہے۔
مزید برآں، معاہدے کے تحت، الکاٹیل-لیوسنٹ نے کہا ہے کہ وہ ٹیلی نار کی ہر مارکیٹ میں خاص سلوشن کی فراہمی کے لیے سسٹم آرکیٹیکچر، ڈیزائن، پلاننگ، اینڈ-ٹو-اینڈ انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ سمیت پیشہ ورانہ سروس تجربات بھی فراہم کرے گا۔

0 comments:

Post a Comment