Monday 17 June 2013

برسلز…این جی ٹی …بیلجیم کے ساحلی قصبے بلینکن برج میں دنیا کے سب سے بڑے ریت کے مجسموں کے میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔گینز ریکاڈ بکس میں شامل اس میلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے دنیا کے11ممالک سے ریت کے مجسمے بنانے کے33ماہرین یہاں پہنچے۔ کینڈا، اسپین، اٹلی، روس، یوکرین، پولینڈ،جرمنی اور آسٹریا سمیت مختلف ممالک سے آئے مجسمہ سازوں نے چھ ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد 20ہزار ٹن ریتیلی مٹی استعمال کرتے ہوئے150شاندار مجسمے تیار کیے ہیں۔ورلڈ کلیکشن کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازوں نے دنیا بھر کی مشہور و معروف شخصیات سمیت مشہور کرداروں،عمارتوں آرٹ ورکس کو اپنے مجسموں میں نمایاں کیا ہے۔واضح رہے کہ4ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی ریت کے مجسموں کی یہ نمائش 2ستمبر تک جاری رہے گی۔

0 comments:

Post a Comment