Tuesday 4 June 2013

اسٹینڈرڈ چارٹرز نے بینک کے انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کے لیے اپنی آئی اوایس ایپ کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ بینک نے کہا ہے کہ دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ایپس بھی جلد دستیاب ہوں گی، جس کے دوران آئی اواسمارٹ فون نہ رکھنے والے افراد اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی انٹرنیٹ بینکنگ ویب سائٹ (http://m.sc.com/PK) کو استعمال کر سکتے ہیں جسے موبائل فونز کے لیے خصوصی طور پر آپٹمائز کیا گیا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے اسمارٹ فون صارفین اپنےبینک اکاؤنٹس، ٹرانزیکشنز اور دیگر تفصیلات کو اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے کنٹرول کرپائیں گے۔
“بریز” کے نام سے برانڈ کی گئی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی یہ آئی او ایس ایپ اور موبائل آپٹمائزڈ انٹرنیٹ بینکنگ ویب سائٹ وہ تمام خصوصیات پیش کرتی ہیں جو روایتی ڈیسک ٹاپ ورژن میں موجود ہیں۔
بریز کے ذریعے صارفین اپنے انٹرنیٹ بینکنگ اکاؤنٹ کے وہی پرانے یوزرنیم/پاسورڈز استعمال کریں گے اور مندرجہ ذیل کام کرپائیں گے:
  • اکاؤنٹ بیلنس اور ٹرانزیکشن کی تاریخ معلوم کرنا
  • فنڈز ٹرانسفر اور بل کی ادائیگی کرنا
  • قریبی ترین اے ٹی ایم یا بینک برانچ کی تلاش
  • کوئی نیا پاسورڈ یاد کرنےکی ضرورت نہیں
  • صارف دوست انٹرفیس
بریز کے چند اسکرین شاٹس ملاحظہ کیجیے، جو اینڈرائیڈ ڈیوائس پر لیے گئے ہیں:
SC 002 انٹرنیٹ بینکنگ کے لیے اسٹینڈر چارٹرڈ کی آئی او ایس ایپ اور موبائل آپٹمائزڈ ویب سائٹ  SC 001 انٹرنیٹ بینکنگ کے لیے اسٹینڈر چارٹرڈ کی آئی او ایس ایپ اور موبائل آپٹمائزڈ ویب سائٹ
واضح رہے کہ بریز اسٹینڈرڈ چارٹرز کا موبائل انٹرنیٹ بینکاری ایپ کے لیے عالمی برانڈ ہے۔ اسے پہلی بار 18 ماہ قبل سنگاپور میں لانچ کیا گیا تھا، پاکستان ایس سی بی صارفین کے یہ ایپ رکھنے والا ساتواں ملک بن گیا ہے۔

ہر ہفتے سام سنگ گلیکسی ایس 4 جیتنے کا موقع

  • بریز موبائل بینکنگ استعمال کیجیے اور ایک ٹرانزیکشن کر کے آپ سام سنگ گلیکسی ایس4 جیت سکتے ہیں
  • 31 جولائی 2013ء تک ہر ہفتے ایک سام سنگ گلیکسی ایس4 دیا جائے گا ۔

0 comments:

Post a Comment