
غارِ حرا
غار ِحرا
مکہ مکرمہ سے تقریباً تین میل کی دوری پر “ جبل حراء ” نامی
پہاڑ کے اُوپر ایک غار (کھوہ) ہے جس کو “ غار حراء ” کہتے ہیں آپ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم اکثر کئی کئی دنوں کا کھانا پانی ساتھ لے کر اس غار کے
پرسکون ماحول کے اندر خدا کی عبادت میں مصروف رہا کرتے تھے۔
جب کھانا پانی
ختم ہو جاتا تو کبھی خود گھر پر آکر لے جاتے اور کبھی حضرت بی بی خدیجہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا کھانا پانی غار میں پہنچا دیا کرتی تھیں۔
آج بھی یہ
نورانی غار اپنی اصلی حالت میں موجود اور زیارت گاہ خلائق ہے۔
0 comments:
Post a Comment