Friday, 28 June 2013

 من موجی افراد ہوتے ہیں ہروقت مدد کیلئے تیار

مضطرب یا من موجی افراد خودغرض نہیں بلکہ اپنے پیاروں کے لئے سب کچھ لٹانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
یہ دلچسپ دعویٰ نیدرلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
ایمسٹرڈیم کی وی یو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق من موجی افراد دیکھنے میں چاہے کتنے بھی خودغرض یا لاپروا نظر آتے ہوں مگر درحقیقت وہ اپنا وقت اور توانائی اپنے دوستوں یا رشتے داروں پر قربان کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ منظم طریقے سے زندگی گزارنے والے افراد من موجی لوگوں کے مقابلے میں زیادہ خودغرض ہوتے ہیں اور وہ اپنے مفاد کے بغیر کسی کی مدد کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔
اسی طرح تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد اپنا آرام بھی اپنے شریک حیات کیلئے قربان کردیتے ہیں، اور وہ ان کا بوجھ اٹھانے کے لئے بھی ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment