پھلوں کے بادشاہ آم میں پوشیدہ ہیں بے شمار فوائد
آم تمام پھلوں کا بادشاہ کہلاتا
ہے، یہ پھل گرمیوں میں قدرت کا خاص تحفہ ہے، بچے بڑے سبھی اس کے ذائقے کے
دیوانے تو ہوتے ہی ہیں لیکن قدرت نے اس مزیدار پھل میں صحت کیلئے بھی بے
شمار فوائد اکٹھا کررکھے ہیں۔
جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی
ہے کہ آم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کمپاؤنڈ بڑی آنت، بریسٹ، خون اور غدود
کے کینسر سے محفوظ رکھتاہے۔
آم میں موجود وٹامن اے اوراینٹی آکسائیڈ جلد کو داغ دھبوں سے بھی بچاتاہے۔
ماہرین صحت تجویز کرتے ہیں آم کے موسم میں اس کا روزانہ استعمال جلد کو صاف،چمک دار بنانے کے ساتھ جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
تحقیق میں بات بھی سامنے آئی ہے
کہ جو لوگ بینائی کے مسائل سے دوچار ہیں ان کے مسئلے کا حل بھی کافی حد تک
اس پھل میں موجود ہے،آم میں موجود بیٹا کیروٹین سے بینائی تیز ہوتی ہے۔
آم میں موجود نشاستہ، فائبراور وٹامن سی
کولیسٹرول کی کمی کو پورا کرتے ہیں، ٹارٹرک ایسڈ، میلک ایسڈ اور ٹریس آف
سیٹرک ایسڈ جسم کوموسم کے مطابق بنائے رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔

0 comments:
Post a Comment