Saturday, 29 June 2013

ہجرت کا پہلا سال

مدینہ کے لئے دُعا

چونکہ مدینہ کی آب و ہوا اچھی نہ تھی یہاں طرح طرح کی وبائیں اور بماریاں پھیلتی رہتی تھیں اس لئے کثرت سے مہاجرین بیمار ہونے لگے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ شدید لرزہ بخار میں مبتلا ہو کر بیمار ہو گئے اور بخار کی شدت میں یہ حضرات اپنے وطن مکہ کو یاد کر کے کفار مکہ پر لعنت بھیجتے تھے اور مکہ کی پہاڑیوں اور گھاسوں کے فراق میں اشعار پڑھتے تھے۔ حضور صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس موقع پر یہ دعا فرمائی کہ یاﷲ ! ہمارے دلوں مں مدینہ کی ایسی ہی محبت ڈال دے جیسی مکہ کی محبت ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور مدینہ کی آب و ہوا کو صحت بخش بنا دے اور مدینہ کے صاع اور مُد (ناپ تول کے برتنوں) میں خیر و برکت عطا فرما اور مدینہ کے بخار کو ”جحفہ” کی طرف منتقل فرما دے۔
(مدارج جلد ۲ ص۷۰ و بخاری)

0 comments:

Post a Comment