بیویوں سے متعلق دلچسپ تحقیق
اگر آپ اپنی محبوبہ یا بیوی سے لڑنے سے بچنے کے لئے ان کی باتیں مان لیتے ہیں تو جان لیں کہ یہ طریقہ کار ہمیشہ کام نہیں آتا۔
یہ دلچسپ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔
ایریزونا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق گرل فرینڈز اور بیویاں
اپنے مطالبات کے جواب میں ہاں یا اس سے ملتی جلتی آواز نکالنے کو چالبازی
سمجھتی ہیں تاکہ موجودہ صورتحال سے بچا جاسکے۔
تحقیق کے مطابق 68 فیصد مرد اپنی بیویوں کے مطالبات کے جواب
میں ہاں کہہ کر لڑائی سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، درحقیقت ان کا اسے ماننے
کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔
تحقیقی ٹیم کے قائد نیل وارنر کے بقول اس حوالے سے مرد ماضی
کے ناخوشگوار تجربات کو مدنظر رکھتے ہیں تاکہ آئندہ پھر سے کوئی بدمزگی
پیدا نہ ہو۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ مردوں کے حامی بھرنے کے بعد بھی خواتین اس وقت تک لڑتی رہتی ہیں جب تک وہ خود مطمئن نہیں ہوجاتیں۔

0 comments:
Post a Comment