Saturday, 29 June 2013

مچھلی کا استعمال بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے مفید

ہفتے میں 2 روز مچھلی کھانے والی خواتین بریسٹ کینسر سے کافی حد تک محفوظ رہتی ہیں۔ 

یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

برطانوی جریدے برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مچھلی کا استعمال بریسٹ کینسر کا خطرہ 14 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق مچھلی میں شامل اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغی نشوونما اور دیگر فوائد کے ساتھ بریسٹ کینسر کا بھی خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک کے مقابلے میں چونکہ ایشیائی ممالک میں مچھلی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے اس لئے وہاں بریسٹ کینسر کے کیسز بھی کم سامنے آتے ہیں۔

تحقیق کے بقول بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے خواتین کو ہفتے میں 2 بار آئلی مچھلی کے ایک یا دو حصے کھانے چاہئے۔

0 comments:

Post a Comment