بارہویں تاریخ میں حق کا جمال آیا نظر
بارہویں تاریخ میں حق کا جمال آیا نظر
آمنہ کی گود میں اِک بے مثال آیا نظر
مسکرائی ہیں بہاریں انبساط و کیف کی
جب بنو ہاشم میں عبداللہ کا لعل آیا نظر
رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد آمد پر نثار
درد و دُکھ میں ہر جگہ رحمتِ آیا نظر
چاند اُس کے اِک اِشارے پر کِھلونا بن گیا
محد میں جب آمنہ بی بی کا لعل آیا نظر
آپ کے نقشِ قدم میں سارے فتنوں سے نجات
آپ ہی کے رستے میں اعتدال آیا نظر
کہتے تھے حضرت عمرؓ سردار اُس کو شوق سے
جب کبھی طیبہ کی گلیوں میں بلالؓ آیا نظر
مردہ قوموں میں اُجاگرؔ زندگی کی لہر دی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں میں وہ اوجِ کمال آیا نظر
0 comments:
Post a Comment