موبی لنک نے پاکستان بھر میں اپنے صارفین کے لئے خصوصی طور پر ایچ ٹی سی ون کا آغاز کیا ہے۔
ایچ ٹی سی ون اینڈرائیڈ او ایس ورژن 4.1.2 جیلی بین کے ساتھ آتا ہے اور صرف 143g وزنی ہے۔ یہ مکمل ایچ ڈی 1080p بصری صلاحیت کے ساتھ 4.7 انچ کی ایک ڈسپلے سکرین کا حامل ہے۔ فون میں ایک طاقتور کوالکوم سنیپ ڈریگن 600 کواڈ کور 1.7 گیگاہرٹز پروسیسر، ایک مائکرو سم سلاٹ، 2 جیبی ڈی ڈی آر 2 ریم، ان۔بلٹ 32 اور 64 جی بی کے اسٹوریج کے ساتھ ساتھ ڈبل کیمرے کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
معید جاوید، ڈائریکٹر مارکیٹنگ (موبائل انٹرنیٹ) موبی لنک نے بتایا کہ "موبی لنک اپنے صارفین کو موبائل فون ٹیکنالوجی کے میدان میں تازہ ترین لانے میں سب سے آگے رہنے کی کوشش کرتا ہے،ایچ ٹی سی ون کا آغاز پاکستان کے سمارٹ فون لینڈ اسکیپ میں جدت لانے کے معاملے میں رہنما کے طور پر موبی لنک کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔"
ایچ ٹی سی ون کا انتخاب کرنے والے موبی لنک صارفین ایک منفرد بنڈل کا فائدہ اٹھانے کے لئے قابل ہو جائیں گے۔ اس میں 10،000 آن نیٹ منٹس، 10،000 ایس ایم ایس اور 2 جی بی موبائل انٹرنیٹ تک رسائی شامل ہیں۔ مزید برآں، موبی لنک، خریداری پر موبی میوزک کا 30 دن کا ٹرائل،ایک ٹریول چارجر اور سکرین پروٹیکٹر بھی آفر کر رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment