امریکی ٹیک جائنٹ ایپل کا ریٹینا ڈسپلے سے لیس iPad mini کیا رواں برس آپ کے ہاتھوں میں آنے والا ہے؟ شاید ایسا نہ ہو۔
تائیوان اکنامک ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے اعلٰی
ریزولوشن ڈسپلے کا حامل 7.9 انچ والا ٹیبلٹ رواں برس لانچ کرنے کامنصوبہ
بنایا ہے لیکن شاید ایسا نہ ہوسکے۔
رپورٹ کے مطابق اپ ڈیٹڈ ڈسپلے پینل کی کمی کے باعث اس ٹیبلٹ کے ریلیز 2014ء کے شروع تک جاسکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی پیڈ منی 1,024-by-768
ڈسپلے کا حامل ہے جو کہ بالکل iPad 2 کے برابر ہے، جب iPad mini کا دوسرا
ورژن متعارف ہورہا ہوگا تو یہ Retina اور non-Retina دونوں ورژن میں
دستیاب ہوگا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ Retina ماڈل دوسرے کے مقابلے میں
کتنی مہنگی ہوگی۔
ایپل
نے پہلا iPad mini گزشتہ اکتوبر میں لانچ کیا تھا،اگرایپل اپنےسالانہ
شیڈول پر عمل کرتی ہے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ دوسرا آئی پیڈ منی رواں برس
ہی لانچ ہوگا لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایپل کبھی اپنے شیڈول پر عمل نہیں کرتا۔
iPad mini رواں برس لانچ ہوتا ہے یا نہیں لیکن اس بات کے ثبوت
ہیں کہ ایپل Retina iPad mini پر کام کررہا ہے، گزشتہ فروری میں اپ ڈیٹڈ
آئی پیڈ منی کے بیک کیسنگ کی تصویر لیک ہوئی تھی، یہ سابقہ ورژن کے مقابلے
میں تھوڑا سا موٹا معلوم ہورہا تھا۔
کیسنگ کی موٹائی سےاندازہ لگالیا تھا کہ ایپل نے یقیناً Retina ڈسپلے کی سپورٹ کیلئے ہی ڈیوائس کوموٹا بنایا ہے۔

0 comments:
Post a Comment