Tuesday, 2 July 2013

بھارت میں طالبعلموں کے ایک گروپ نے ایپل، گوگل اور سونی جیسی بڑی کمپنیوں کو پچھاڑتے ہوئے دنیا کی پہلی اسمارٹ واچ متعارف کرادی۔
یہ گھڑی بلیوٹوتھ، جی پی ایس، وائی وائی اور بلٹ ان کیمرے جیسے فیچرز سے لیس ہے اور اس سے کسی کو بھی فون یا ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔
گوگل کے آنڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم سے چلنے والی اس پہلی اسمارٹ واچ میں 16 جی بی تک ڈیٹا بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس کی قیمت ڈیڑھ سو پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔
اگرچہ سونی یا کچھ اور کمپنیوں کی گھڑیاں بھی موبائل فون سے کنکٹ ہوسکتی ہیں مگر Androidly نامی یہ گھڑی پہلی اسمارٹ واچ ہے جس سے فون پر بات بھی کی جاسکتی ہے۔
یہ اسمارٹ واچ 4 بھارتی طالبعلموں نے ملکر تیار کی ہے اور وہ اس پر کافی عرصے سے کام کررہے تھے۔

0 comments:

Post a Comment