Thursday, 4 July 2013

پاکستان میں لوگ ریلوے کا نام سن کر ہی کانوں کو ہاتھ لگا لیتے ہیں مگر ایک امریکی شخص کو تو اس سے اتنی محبت ہے کہ اس نے دنیا کا سب بڑا ریل روڈ ماڈل تیار کرکے دکھا دیا۔
آٹھ میل لمبے ٹریک میں سو سے زائد ٹرینیں، 400 پل وغیرہ نصب کئے گئے ہیں اور اس کی تکمیل ایک یا 2 نہیں بلکہ پورے 16 سال میں ہوئی ہے۔
نیوجرسی کے رہائشی اس شخص نےاس سب سے بڑے ماڈل میں 3 ہزار عمارات کی چھوٹی نقول،50 ہزار درخت اور 40 سڑک عبور کرنے والے پلوں کو بھی رکھا گیا ہے۔
بروس ولیمز نامی اس شخص نے اپنے گھر میں یہ انوکھا ماڈل تیار کیا ہے اور اس کا ڈیزائن بھی اس نے خود ہی تیار کیا ہے۔
اس کے لئے بروس نے 16 سال تک روزانہ 18 سے 19 گھنٹے کام کرکے اپنے خواب کو حقیقی شکل دی اور اب وہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment