تیرے عشق میں بسر ہو میری ساری زندگانی
تیرے عشق میں بسر ہو میری ساری زندگانی
میں لحد میں لے کے جاؤں تیرے درد کی جوانی
میرے لب پہ نعت تیری میرے دل میں یاد تیری
میرے مہربان آقا ہے یہ تیری مہربانی
تجھے ربِ دو جہاں نے یوں بنا سجا کے بھیجا
نہ زمیں پہ کوئی ہمسر نہ فلک پہ کوئی ثانی
میرےغیب دان آقا تیری عظمتوں پہ قرباں
تو نے جان لیں وہ باتیں جو نہ کہہ سکا زبانی
تیرا چہرۂ منور کوئی دیکھ لے جو آقا
اسےیاد کیا رہےگی بھلا چاند کی جوانی
تیرے واسطے اُتارے جو خدا نے تیس پارے
یہ خدا کی ہے زُبانی تیرے پیار کی کہانی
میری خاموشی بھی ناصؔر ہے زباں میری وفا کی
میرے اشک کر رہیں ہے میری آج ترجمانی

0 comments:
Post a Comment