موبائل فون کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ
موبائل فونز کا بہت زیادہ استعمال صحت کے نقصان دہ قرار دے دیا گیا۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔
ریاست اوہائیو کی کینٹ اسٹیٹ
یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ 14 یا اس سے زائد گھنٹے موبائل فون
استعمال کرتے ہوئے گزارتے ہیں وہ جسمانی طور پر زیادہ چاق و چوبند اور فٹ
نہیں ہوتے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ موبائل
ڈیوائس کو زیادہ استعمال کرنے والے افراد سست طرز زندگی یا تفریح کے ذرائع
جیسے گیمز یا فلمیں وغیرہ دیکھنے کو بھی بہت زیادہ ترجیح دینے لگتے ہیں۔
تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ
جسمانی سرگرمیوں میں کمی سے ذیابیطس، موٹاپے، امراض قلب اور بلڈ پریشر جیسے
متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment