Tuesday 2 July 2013

نئی نسل کی ٹیکنالوجی 3G جو مسلسل کافی عرصے سے تاخیر کا شکار ہے کو لانچ کرنے کے لیے  مزید کئی ماہ لگ جائیں گے کیونکہ حکومت چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی غیر موجودگی میں نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں کوئی پالیسی بنانے کے قابل نہیں ہے۔

 یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پی ٹی اے کے چیئرمین اور اتھارٹی کے دو دیگر اعلی درجے کے ارکان کی پوسٹس اب بھی خالی ہیں،اور ان حکام کی غیر موجودگی میں 3G پر مزید ترقی نہیں کی جا سکتی۔

چیئرمین کے بغیر، پی ٹی اے کے آئین کے مطابق،اتھارٹی کچھ بھی نہیں ہے اور کسی بھی چیز کے بارے میں کوئی اہم پالیسی سطح کے فیصلے مرتب کرنا ممکن نہیں۔

چیئرمین کا عہدہ 15 جنوری 2013 سے خالی ہے جبکہ ممبر فنانس اور ممبر ٹیکنیکل کے لئے پوسٹس بالترتیب 21 جنوری، 2013 اور 15 مارچ، 2013 کے بعد سے تقرری کی منتظر ہیں۔ عملی طور پر پی ٹی اے کسی بھی قسم کے ریگولیٹری فیصلے لینے کے قابل نہیں ہے کیونکہ پی ٹی اے کا کوئی چئیرمین نہیں ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے حکام نے کہا ہے کہ 3جی ٹیکنالوجی کے لیے اجراء اور پالسی مرتب کرنے کے سلسلے میں کوئی بہتری نہیں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسٹنشن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سجاد لطیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ صرف پی ٹی اے کو لائسنس جاری کرنے کے حوالے سے کسی بھی سطح پر پالیسی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار تھا اور یہ چیئرمین اور مذکورہ بالا دیگر ارکان کی موجودگی کے بغیر نہیں کیا جا سکتا ہے۔

لیکن انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کے بہت فعال ہونے کے بارے میں سنا تھا۔ وہ عمل زیادہ شفاف بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کر رہی تھیں۔ لیکن پھر بھی وہ ایک خاص حد سے پرے فیصلہ نہیں لے سکیں۔

سجاد لطیف نے کہا کہ پی ٹی اے نے پوسٹس مشتہر کی تھیں اور ایپلی کیشنز وصول کی تھیں۔ ان سیٹوں کو بھرنے کے لئے 3 یا 4 ہفتے لگ سکتے ہیں اور اس کے بعد پی ٹی اے دوبارہ لائسنس جاری کرنے کے لیے پالیسی میں حصہ لینے کے قابل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی اے بھی پہلے سے بنائی گئی پالیسیوں پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔

0 comments:

Post a Comment