Monday, 8 July 2013

فن کا انوکھا مظاہرہ

Posted by Unknown on 00:23 with No comments
کیا آپ بلندی سے خوف کھاتے ہیں؟ فکر مت کریں بظاہر اس انتہائی اونچے پل پر پہنچ کر بھی آپ خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ مسحور ہوکر رہ جائیں گے۔
جی ہاں ایک فرانسیسی مصور نے ایسے انوکھے اسٹریٹ آرٹ ورک کا مظاہرہ کیا ہے کہ ایک معمولی جگہ کی تقدیر ہی بدل کر رکھ دی ہے۔
فرانکوئس ابیلینیٹ نامی مصور نے ایک عام سی جگہ کو اپنے فن سے ایسی شکل دے دی ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ کسی اور ہی دنیا میں پہنچ گئے ہیں۔
فرانکوئس نے ایک پل اور اس کے نیچے ایک تصوراتی دنیا کو بنایا ہے جو کہ بالکل حقیقی معلوم ہوتی ہے حالانکہ وہاں نہ کوئی پل ہے نہ عمارتیں، سمندر یا دیگر چیزیں، مگر ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ لوگ کسی بہت اونچے برج سے گزر کر اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اس تھری ڈی آرٹ کا مظاہرہ لیون میں کیا گیا ہے اور 4 ہزار اسکوائر میٹر کا رقبہ مصور کے ہنر کا شاہکار نظر آتا ہے، اب اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment