کھجور کے فوائد
کھجور ایک ایسا منفرد پھل ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
رمضان المبارک میں مسلمان افطار
کے وقت کھجور کااستعمال کرتے ہیں تاکہ دن بھر کے فاقے کی وجہ سے کم ہوئی
توانائی کوفوراً بحال کیاجائے۔
کھجور کے بہت زیادہ فوائد ہیں، اس کے مسلسل استعمال سے اکثر بیماریوں سے بچا جاسکتاہے۔
شدید گرمی میں توانائی فوری طور
پر بحال کرنا ہو تو کھجور اس کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے، پیٹ کے کیڑے
مارنے کیلئےاس کا نہار منہ استعمال مفید ہوتاہے، کھجور پرانے قبض کی بہترین
دوا اور بہترین علاج ہے۔
غدود کی خرابی، جھلی کی سوزش، غذائی کمی اور جسم میں فولاد کی کمی کی کیفیت میں تازہ پکی ہوئی کھجور کا مسلسل استعمال فائدہ مند ہے۔
دل کے دورے میں کھجور کوگٹھلی
سمیت کوٹ کردینا جان بچانے کا باعث ہوتا ہے، چونکہ دل کا دورہ شریانوں کے
بند ہونے کی وجہ سے پڑتا ہے، شریانوں کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی
بیماریوں میں کھجور کی گٹھلی تریاق کادرجہ رکھتی ہے۔
کھجور کا مسلسل استعمال اوراس کی
پسی ہوئی گٹھلیاں دل کے بڑھ جانے میں مفید ہیں، یہی طریقہ کالاموتیا کے
مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
دمہ خواہ امراض تنفس سے ہو یا دل
کی وجہ سے کھجور اسے دور کرتی ہے ، یہ بلغم کو خارج کرتی ہے، بعض ماہرین
اسے تپ دق میں مؤثر قرار دیتے ہیں۔
کھجور کےدرخت کی جڑ کوجلا کر راکھ
بنانا اوراسی راکھ کو زخموں پر مرہم کے طور پرلگانے سے زخم بہت جلد ٹھیک
ہوجاتا ہے،دانت کے درد میں اس راکھ کومنجن کی طرح استعمال کرنے سے دانت کا
درد دور ہوجاتا ہے۔
کھجور سوزش میں ایک بہترین نسخہ ہے، چند دنوں تک کھجور کے باقاعدہ استعمال سے کوڑھ کے مرض میں فائدہ ہوتا ہے۔
مغز بادام دو تولےاور کھجور دو تولے کھانا سے قوت باہ مضبوط ہوتی ہے، کھجور کے ساتھ کھیرا کھانے سے جسم توانا اورخوبصورت ہوتاہے۔
کھجور کونہار منہ کھایا جائے تو یہ پیٹ کے کیڑے مارتی ہے۔
کھجور کھانے سے عمر میں اضافے کے ساتھ نظر
کی کمزوری کو بڑی حد تک روکا جاسکتاہے،خاص طور پر رات کے وقت اندھے پن کی
شکایت رفع کرنے میں کھجور کی افادیت تسلیم شدہ ہے۔
0 comments:
Post a Comment