Tuesday, 2 July 2013

Beware In Marriage Halls And Hotels...

Posted by Unknown on 20:58 with No comments

 کسی بھی شادی ہال یا ہوٹل میں ایک چھوٹا سا خفیہ کیمرہ لگادیا جاتا ہے اور خواتین کی انتہائی پرائیویسی کی حالت کو ریکارڈ کرلیا جاتا ہے ۔۔ بعد ازاں یہ ویڈیوز بھاری قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کردی جاتی ہیں۔

حد تو یہ ہے کہ بڑے شاپنگ سینٹر اور سینما ہالز کے باتھ رومز بھی جدید دور کی اس لعنتی عفریت سے محفوظ نہیں۔

ضرورت ہے اس وقت تدبر کی اور بہترین حکمت کے ساتھ اپنے گھر کی خواتین کو تربیت دینے کی۔ ہمارے ہاں شعور خواتین میں ابھی اس درجہ بلند نہیں ہے۔ جدید دور کے تقاضوں کو سمجھنے کیلئے کہ وہ خود سے ان باتوں کو سمجھ کر احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

بہت کچھ ہے اس حوالے سے کہنے کیلئے لیکن موضوع کی نزاکت کے پیش نظر اسی پر اکتفا کرتا ہوں کہ سمجھداروں کے لیے اشارہ ہی کافی ہوا کرتا ہے۔

اُمید کرتا ہوں کہ جہاں تک ہماری آواز جاسکتی ہے وہاں تک لوگوں میں اس حوالے سے ہم شعور پیدا کرنے کی کوشش ضرور کرینگے اور یہ بہت ضروری ہے خود ہماری عزت و آبرو کے لیے بھی۔

احتیاطی تدابیر:۔
 ایک سادہ سی تدبیر یہ ہے کہ کسی بھی ٹائلٹ / شاور روم / فٹنگ روم وغیرہ میں داخل ہونے سے پہلے اپنے موبائیل کے سگنل چیک کرلیں۔

اگر پھر اندر جاکر بھی چیک کرلیں ۔۔ اگر اچانک آپ کے موبائیل نے سگنل کم کردیئے ہیں ۔۔ یا ختم کردیئے ہیں، تو وہاں پر خُفیہ کیمرہ ہونے کے نوے فی صد چانسز ہیں۔

کوشش کریں کہ آپ وہ جگہ استعمال کئے بغیر چھوڑ دیں، کیونکہ بہرحال احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔ ۔ ۔

0 comments:

Post a Comment