Thursday, 4 July 2013

Milk Barfi دودھ کی برفی

Posted by Unknown on 02:34 with No comments
دودھ کی برفی


اجزاء
دودھ : ساڑھے چار کپ 
چینی: 1/4 کپ
چھوٹی الائچی : آدھا چائے کا چمچہ 
کھانے کا پسندیدہ رنگ: چند قطرے 
پستہ باریک کاٹ لیں: آدھی کپ
بادام پسے ہوئے : آدھی کپ

ترکیب
دودھ ابال لیں ۔ اور پھر اسے ہلکی آنچ پر گاڑھا کریں کہ دودھ آدھا رہ جائے ۔ چینی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں چمچہ مسلسل چلائیں ۔ بادام پستہ اور الائچی شامل کرکے پکانا جاری رکھیں یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہوجائے ۔رنگ ملائیں اور آمیزے کو کسی چکنے برتن میں ڈالیں ۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو برفی کے ٹکڑے کاٹ لیں ۔

0 comments:

Post a Comment