Tuesday, 3 September 2013

میکسیکو…میکسیکو میں پولیس کے گھوڑوں نے بغاوت کر دی۔ ٹریلروں سے نکل بھاگے اور شہر میں خوب توڑ پھوڑ کی۔گھوڑوں کو مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے ٹریلروں میں لے جایا جا رہا تھا مگر اس دوران موقع پا کر 20 گھوڑے بھاگ نکلے اور میکسیکو شہر کی سڑکوں پر آ گئے۔ جگہ جگہ دوڑتے ان بھگوڑے گھوڑوں کو قابو کرنے کی سب کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ منہ زور گھوڑوں نے کئی شہریوں کی گاڑیوں کا ستیا ناس کیا اور ٹریفک نظام کی بھی ایسی تیسی کر دی۔ بہت کوششوں کے بعد پولیس اپنے سدھائے ہوئے گھوڑوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔ 8 گھوڑے اس دوران زخمی ہو گئے۔

0 comments:

Post a Comment