Saturday, 2 March 2013

The Number of Angels.

Posted by Unknown on 18:20 with No comments
ملائکہ و (فرشتے )۔ 
فرشتے اللہ تعالیٰ کے ایمان دار، عبادت گزار اور مکرم و (عزت والے )بندے ہیں۔ جن کے جسم نورانی ہیں ۔ یعنی وہ نور سے پیدا کئے گئے ہیں، معصوم ہیں اور خدا کے فرمانبردار ، خدا کی نافرمانی اور گناہ نہیں کرتے، وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے، نہ کھاتے ہیں نہ پیتے ہیں۔ خدا کی عبادت و بندگی ان کی غذا ہے۔ ہر وقت ذکرالٰہی میں مصروف رہتے ہیں۔

فرشتوں کو معصوم کیوں کہا جاتا ہے؟ 
اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان میں گناہ اور برائی کرنے کی قوت ہی نہیں رکھی ، ان سے خدا کی نافرمانی ممکن ہی نہیں اور اسی لیے نبیوں کو بھی معصوم کہتے ہیں۔

فرشتوں کی تعداد (گنتی)۔ 
فرشتے بے شمار ہیں ، ان کی تعداد وہی جانے جس نے انھیں پید ا کیا یا اس کے بتائے سے اس کا پیارا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،ان کی پیدائش روزانہ جاری ہے، ہر روز بے شمار پیدا ہوتے ہیں۔ اولیاء اللہ فرماتے ہیں کہ نیک کلام، اچھا کام فرشتہ بن کر آسمان کو بلند ہوتا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment