Monday, 24 June 2013

لیموں طویل عرصے سے ان کے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے استعمال کیا جاتا رہا ہے بلکہ فائٹو کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈینٹ کے ساتھ پیک ہو کے آتے ہیں جو زخم کو مندمل کرتے ہیں اور جلد کو صحت مند اور چمکدار بناتے ہیں۔

جگر کی صفائی:
لیموں جگر کی صفائی میں بھی مددگار ہوتے ہیں،جو ٹاکسن اور ہارمونز کی پروسیسنگ کے لئے ذمہ دار ہیں۔ اپنے مدافعتی نظام کو صاف اور مضبوط بنانے کے لئے ہر صبح پانی میں ایک تازہ لیموں نچوڑ کر شامل کریں۔

مانع سوزش:
لیموں قدرتی طور پر ویسے تو تیزابی خصوصیت کے حامل ہیں،لیموں اصل میں الکلی بناتے ہیں،مطلب یہ کہ یہ آپکے جسم میں الکلی بناتے ہیں۔ اس طرح انکے سوزشی خصوصیات کے حامل ہونے کی وجہ سے یہ جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
  
وزن میں کمی / کلینزنگ:
لیموں خون کو صاف کرنے والا عنصر ہے،اور عمل انہضام میں مدد کر سکتے ہیں۔ پانی یا کھانے میں لیموں نچوڑ کے کھانے سے آپ بھاری کھانا بھی میٹابولائز کر سکتے ہیں۔ کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ وزن کی کمی میں بھی مدد دیتے ہیں۔

دانت میں درد:
جن مسوڑھوں میں درد ہو یا خون نکلے تو لیموں کا رس مسوڑھوں پر لگانے سے تکلیف سے نجات ملے گی۔

دھوپ میں جلنا (Sun-Burn):
دھوپ کی وجہ سے جلد جانے کے بعد اپنے چہرے پر لیموں ملیے اس سے آ پ کے چہرے پر نشان نہیں پڑیں گے۔ لیموں ایک قدرتی اینٹی سیپٹیک ہیں لہٰذا جلد پر لیموں کا استعمال کیل مہاسے اور ایکزیما کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

کولڈ / گلے کی سوزش:
لیموں اپنی فطرت میں اینٹی بیکٹیریل ہیں لہٰذا آپ اپنے کھانے اور مشروبات میں لیموں نچوڑ کے استعمال کیجیئے اگر آپکو گلے کا انفیکشن ہے۔ اس سے برے بیکٹیریا کا خاتمہ ہو گا اور شفایابی کے عمل میں بہتری آئے گی۔
اجوائن، کھیرا، ادرک اور لیموں کا مرکب بھی گلے کی سوزش کے لیے بہترین ہے۔ .

0 comments:

Post a Comment