Monday, 1 July 2013

Papaya Is Useful For Soft And Bright Skin

Posted by Unknown on 07:19 with No comments

صحت مند اور نرم وملائم جلد کیلئے پپیتا مفید


پپیتا بہت سے صحت منداجزاء سے بھر پور پھل ہے، خاص طور پر یہ جلد کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے بہترین ہے، اس کا استعمال آپ کی جلد کو صحت مند، چمکداراور نرم وملائم بناتاہے.

پپیتا وٹامن اے  اور پاپین  کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ پھل جلد کے مردہ خلیات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غیرضروری چربی کوکم کرتا ہے۔

پپیتا کی سب سے بہترین خصوصیت اس میں سوڈیم کی مقدار کا کم ہوناہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ پانی کی مقدار کم ہونے کے باوجود یہ جسم کو” ڈی ہائیڈریشن ” کےخطرے سے بچاتا ہے.

پپیتا دراصل ایک غذائیت بخش پھل ہے، سیب، امرود اورکیلا جیسے دیگرپھلوں کے مقابلے میں اس میں زیادہ کیروٹین پائی جاتی ہے.

 پپتیے کا پیسٹ بنا کر 25 منٹ تک کیلئے چہرے پر لگانے سے چہرے پرسے ناپسندیدہ دانےاوردیگر داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں.

پپیتا کھانے اورجلد پرلگانے سے جلد کی نہ صرف رنگت نکھرتی بلکہ اس  کو کوملتہ بھی ملتی ہے۔

پپیتا باقاعدگی سے کھانے اور لگانے سے جلد کو دیرپا چمک اور ملائمیت ملتی ہے۔پپیتا زخم اور پھٹی ہوئی ایڑھی کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پپیتے کا نہ صرف گودا بلکہ اس کا چھلکا بھی کارآمد ہوتا ہ، پپیتے کےچھلکے کوچہرے اور پیروں کی اوپری جلد پر ملا جائے تو اس سے رنگت گوری ہوتی ہے۔

پپیتے کا استعمال داد  کی بیماری کےعلاج میں بھی مددگار ثابت ہوتاہے،سوزش والی جگہ پر پپیتے کے ٹکڑے پٹی کی مدد سے باندھنے پر سوزش کمی واقع ہوتی ہے۔

پپیتا چہرے پربڑھتی عمرکی علامات کو کم کرنے میں  مدد دیتاہے.

0 comments:

Post a Comment