Showing posts with label Hollywood. Show all posts
Showing posts with label Hollywood. Show all posts

Saturday, 1 June 2013


کراچی…کراچی میں شاندار پریمئیر کے ساتھ ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی فلم epic جیو فلمز کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز کر دی گئی۔ایٹریم مال سینما کراچی میں سجے ریڈ کارپٹ کی یہ گہما گہمی ہالی ووڈ کی نئی انیمیٹیڈ فلم epic کی بدولت ہے جس کے پریمئیر کے لئے بچوں کی بڑی تعداد نے اپنے والدین کے ہمراہ بڑی تعداد میں سینما کا رخ کیا ہے۔ویلیم جوئیس کے ناول پر مبنی اس دلچسپ کہانی کو کمپیوٹر انیمیٹیڈ تھری ڈی فلم کی شکل آئیس ایج کے مشہور زمانہ ڈائیرکٹرکرس ویج نے دی ہے جس کابچے تو کیاہر عمر کے فلم بینوں کو شدت سے انتظار تھا۔
 

نیویارک…والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم "پلینز" (Planes)کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایت کارکلے ہال کی اس اینیمیٹڈ فلم میں ہوائی جہاز ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اورآگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔ آسمان کی بلندی پرآپس میں الجھتے اور ریس لگاتے جہاز دیکھنے والوں کو ایڈونچر کی ایسی دنیا میں لے جائیں گے کہ بچے تو بچے بڑے بھی اس فلم کے دیوانے ہو جائیں ۔جان لاسیٹرکی پروڈیوس کردہ اس ایڈونچرفلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور ایکٹرڈین کک،Carlos Alazraqui،اسٹیسی کیچ،ڈیوڈ کروفٹ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کرائے ہیں جورواں سال 9اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Wednesday, 29 May 2013

نیویارک …این جی ٹی …ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ الزبتھ ٹیلرکی پہلی شادی کا عروسی جوڑا نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔1950ء میں فقط 18سال کی عمرمیں کانراڈ ہلٹن کی دلہن بننے والی الزبتھ کا یہ عروسی جوڑا معروف نیلام گھر کرسٹیز کے تحت لندن میں نیلامی پر رکھا گیا ہے۔تاریخی اہمیت کا حامل یہ شاندار عروسی جوڑاالزبتھ کیساتھ کئی فلموں کا کنٹریکٹ کرنے والے ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی طرف تحفے کی طور پر دیا گیا تھا جسے لیجنڈری کاسٹیوم ڈیزائنر ہیلن روز نے ڈیزائن کیا تھا۔23میٹرسفید ساٹن سے تیار کیے گئے اس نفیس عروسی جوڑے کی14میٹر لمبی ٹیل رکھی گئی تھی جبکہ چہرے کو ڈھانپنے کے لیے چمکتے دمکتے سلک سے بنی9میٹر لمبی جالی کو موتیوں جڑی تاج نما ٹوپی سے جوڑا گیا تھا۔700مہمانوں کی موجودگی میں اُس سال کا سب سے بڑا ایونٹ مانی جانے والی اس شادی کے عروسی جوڑے کی منفرد ڈیزائننگ اور تیاری کے لیے15خواتین پر مشتمل ٹیم کو تقریباً دو سے تین ماہ لگے تھے۔26جون کو ہونے والی کرسٹیز کی پاپ کلچر سیل میں نیلامی کے لیے رکھے گئے اس عروسی جوڑے کی50ہزار پاؤنڈ تک میں نیلام ہوجانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہیں۔

Saturday, 25 May 2013


ہانگ کانگ…ہانگ کانگ میں ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کے زیر استعمال زیورات نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گئے۔ان کی فروخت سے ملنے والی رقم بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ہانگ کانگ کے نیلام گھرمیں قیمتی زیورات کے تقریباً 223 لاٹس کی نیلامی ہو گی۔ ان زیورات میں ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی کے دوزیوربھی رکھے گئے ہیں۔ہیرے کا خوبصورت گلوبند انجلینا نے 2010 میں ریلیزہونے والی مشہورفلم دی ٹورسٹ میں پہناتھا۔توقع کی جارہی کہ یہ قدیم اندازکازیور 7 لاکھ 7ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتاہے جبکہ زمرد جڑی قیمتی انگوٹھی انجلینا نے فرانس میں کینز فلم فیسٹیول کے دوران فلم کنگ فو پانڈا ٹو کے پریمیر کے موقع پر پہنی تھی۔اس انگوٹھی کے 2 لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کاامکان ہے۔ ان زیوارت سے ملنے والی رقم انجیلینا جولی اپنی این جی او کے ذریعے جنگ سے متاثرہ بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں گی۔ان زیورات کی نیلامی 15 جون کو ہوگی۔

Wednesday, 15 May 2013


لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں 31سالہ شخص کی زندگی ایک جدید بائیونک ہاتھ کی بدولت کئی گنا آسان تو ہو گئی تاہم حال ہی میں اسے انگوٹھی پہننے کے قابل بھی بنا دیا گیا ہے۔ بائیونک ہاتھ استعمال کرنے والا یہ شخص حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا ہے جس نے اپنے اس بائیں ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی پہن لی ہے۔ انتہائی چکنے میٹریل سے بنے اس ہاتھ میں پہلے انگوٹھی پہننا ممکن نہیں تھا جسے چند تبدیلیوں کے بعد اب رِنگ پہننے کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ اس بایونک ہاتھ کو ناصرف حقیقی ہاتھ کی ہو بہوشکل میں تخلیق کیا گیا ہے بلکہ یہ روز مرہ کے کام خصوصاً کمپیوٹر ٹائپنگ بھی اصلی ہاتھ جیسی ہی کر تا ہے۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم Terminator میں اداکار Arnold Schwarzeneggerکے بائیونک ہاتھ سے مشابہت کے باعث یہ ہاتھ مقبولیت حاصل کر رہاہے۔

نیویارک…این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم تھور کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں جو اس فلمی کردار سے جڑی ہر چھوٹی بڑی بات میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ایسے ہی ایک امریکی شخص سے آپکی ملاقات کراتے ہیں جس نے Mjolnirنامی ایک انوکھا ہتھیار تیار کر لیا ہے جس سے فلم تھور کا مرکزی کرداربُری طاقتوں کا خاتمہ کرتا نظر آتا ہے ۔فوم سے تیار کیا جانے والے اس دیوہیکل ہتھوڑے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نا صرف ہوبہو فلم میں دکھائے جانے والے ہتھیار سے مشابہہ ہے بلکہ اس میں نصب بیٹری0 8ہزار وولٹ کرنٹ بھی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کیوں ہے نا کمال کی ایجادجو صرف ایک بٹن دبانے پر فوراً ہی انتہائی طاقتور ہتھیار میں تبدیل ہو جائے گی۔

Tuesday, 14 May 2013


ہالی ووڈ… این جی ٹی… امریکی باکس آفس پرآئرن مین تھری چھاگئی، اگلے پچھلے تمام رکارڈتوڑڈالے، دوہفتوں میں 28 کروڑ ڈالر سے زائدکابزنس کرلیا۔ سْپرہیروبلاک بسٹر سیکوئیل آئرن مین تھری کاامریکی باکس آفس پرراج برقرارہے۔۔اداکاررابرٹ ڈاوٴنی جونیئرکی فلم نے دوسرے ہفتے میں سات کروڑپچیس لاکھ کماکرنئی فلموں کوبھی پیچھے چھوڑدیا۔آئرن مین تھری نے ریلیزکے پہلے ہفتے میں 17 کروڑ53 لاکھ ڈالرکابزنس کرکے رکارڈسازکامیابی سمیٹی تھی۔دوہفتوں میں اس شاہکارنے اٹھائیس کروڑ49 لاکھ ڈالرکمالیے۔انگلش کلاسک ناول سے ماخوذ آسکرونرلیونارڈوڈی کیپریو کی فلم دی گریٹ گیٹس بائے کوبھی شاندارپذیرائی ملی۔فلم نے تین دنوں میں پانچ کروڑگیارہ لاکھ ڈالرکابزنس کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ایکشن کامیڈی فلم پین اینڈ گین نے پچاس لاکھ ڈالرکمائے اورتیسرے نمبرپررہی۔

Monday, 6 May 2013



ہالی ووڈ…این جی ٹی…2011ء کی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل" تھور :دی ڈارک ورلڈ "کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارایلن ٹیلر کی اس فلم میں کرس ہیمسورتھ(ایسگارڈ)،نتالی پورٹ مین(جین فوسٹر)اور ٹام ہیڈلسٹن(لوکی)سمیت اسٹیلن اسٹارکس گارڈ اور ادریس البااپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کی کہانی دی ایونجرز سے آگے بڑھائی گئی ہے جہاں اب ایسگارڈ(کرس ہیمسورتھ)کو ایک طاقتور دشمن کا سامنا ہے جوعمر اور تجربے میں یونیورس سے بھی بڑا ہے لہٰذا اسکو زیر کرنے کے لیے ایسگار کو جین فوسٹر اور اپنے شیطانی بھائی لوکی کی مدد درکار ہے۔ایکشن سے بھرپور مارول اسٹوڈیوز کی اس فلم کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے جو والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت رواں سال30اکتوبر کو برطانیہ اور8نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Sunday, 5 May 2013



ہالی ووڈ…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے جس کے لیے معروف اداکار ہیو جیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو وولورین /لوگن بن گئے ہیں۔ہیوجیک مین کی نئی سائنس فکشن تھری ڈی ایکشن فلم "دی وولورین "کا نیا ٹیزرٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کی ہدایتکاری جیمز مین گولڈ نے دی ہے۔ایکس مین دی لاسٹ اسٹینڈ کی کہانی کو آگے بڑھاتے دی وولورین میں لوگن(ہیوجیک مین)جاپان پہنچے گا جہاں اُسکا سامنا اپنے پرانے دشمن سے ہوگا جبکہ اس فلم کو خود ہیو جیک مین نے لورین ڈونراور ہچ پارکر کیساتھ ملکر پروڈیوس کیا ہے۔ایکشن سے بھرپور یہ تھری ڈی فلم دی وولورین رواں سال24جولائی کو دنیا بھر میں ،25جولائی کو ہیو جیک مین کے ملک آسٹریلیاجبکہ26جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


ہالی ووڈ…ہا لی ووڈ فلم ٹوائے اسٹوری کا مشہو ر کر دار Buzz Light Year اب غبار وں کے روپ میں سامنے آ گیاہے۔ غباروں کی سے مختلف فن پارے تیار کر نے والی ایک کمپنی نےBuzz کا بلو ن لباس تیا ر کر لیاہے جس کی تیاری میں سیکڑوں رنگ بر نگے غباروں کا استعما ل کیا گیا ہے۔ اس منفرد لباس میں غباروں کو مو ڑ کو اس خو بصورتی سے استعما ل کیا گیا ہے کہ اصلی کر دار کی تما م خو بیا ں اس میں وا ضح اور نما یا ں ہے ۔

Tuesday, 30 April 2013



ہالی ووڈ…امریکی باکس آفس پر ایکشن اور مزاح سے بھر پورفلم" پین اینڈ گین" چھاگئی۔پہلے ہفتے میں دو کروڑ ڈالر کمالیے۔اوبلیوین اورفورٹی ٹو،دوسرے اورتیسرے نمبرپررہیں۔ہالی وڈکی نئی ایکشن کامیڈی فلم پین اینڈگین نے ریلیزکے پہلے ہی ہفتے دوکروڑڈالرکابزنس کرکے باکس آفس پرراج قائم کرلیاہے۔سپراسٹارٹام کروزکی سائنس فکشن تھرلرایڈونچرفلم اوبلیوین نے ایک کروڑچوہترلاکھ ڈالرکمائے اوردوسرے نمبرپررہی جبکہ بیس بال کے نامورامریکی کھلاڑی جیکی رابنسسن کی سوانح حیات پربنائی گئی فلم فورٹی ٹو ایک کروڑسات لاکھ ڈالرکماکرباکس آفس پرتیسرے نمبرپررہی۔فلم میں جیکی رابنسن اورہیریسن فورڈنے مرکزی کردارنبھائے ہیں۔