Wednesday, 15 May 2013


لندن…این جی ٹی…برطانیہ میں 31سالہ شخص کی زندگی ایک جدید بائیونک ہاتھ کی بدولت کئی گنا آسان تو ہو گئی تاہم حال ہی میں اسے انگوٹھی پہننے کے قابل بھی بنا دیا گیا ہے۔ بائیونک ہاتھ استعمال کرنے والا یہ شخص حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا ہے جس نے اپنے اس بائیں ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی پہن لی ہے۔ انتہائی چکنے میٹریل سے بنے اس ہاتھ میں پہلے انگوٹھی پہننا ممکن نہیں تھا جسے چند تبدیلیوں کے بعد اب رِنگ پہننے کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ اس بایونک ہاتھ کو ناصرف حقیقی ہاتھ کی ہو بہوشکل میں تخلیق کیا گیا ہے بلکہ یہ روز مرہ کے کام خصوصاً کمپیوٹر ٹائپنگ بھی اصلی ہاتھ جیسی ہی کر تا ہے۔ واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم Terminator میں اداکار Arnold Schwarzeneggerکے بائیونک ہاتھ سے مشابہت کے باعث یہ ہاتھ مقبولیت حاصل کر رہاہے۔

0 comments:

Post a Comment