Showing posts with label Love. Show all posts
Showing posts with label Love. Show all posts

Wednesday, 17 July 2013

This is Love

Posted by Unknown on 03:32 with No comments
محبت تو یہی ہے ۔۔۔۔۔
جب بیوی خاوند کیلئے چائے بنائے تو تھوڑی سی پہلے خود چکھ کر دیکھتی ہے میٹھا کیسا ہے، زیادہ گرم تو نہیں۔ ماں مٹھائی کا سب سے اچھا ٹکڑا اپنے بیٹے کو اُٹھا کر دیتی ہے۔ دوست آپ کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑتا ہے کہیں آپ پھسلن میں توازن نا کھو بیٹھیں۔ آپ کا بھائی آپ کو فون کر کے پوچھتا ہے بھائی خیریت سے منزل پر پہنچ گئے ہو ناں!
محبت محض اسی چیز کا ہی نام نہیں ہے کہ جوان لڑکی اور لڑکا، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے شہر کی سڑکوں پر چل رہے ہوں۔
محبت ایک دوسرے کے اہتمام کا نام ہے، محبت دل کی دھڑکنوں میں کسی کو محسوس کرنے کا نام ہے

Monday, 8 July 2013

Polytheism In Love محبت میں شرک

Posted by Unknown on 04:36 with No comments
محبت میں شرک

محبت میں ذاتی آزادی کو طلب کرنا "شرک" ہے، کیوں کہ بیک وقت دو افراد سے محبت نہیں کی جا سکتی، محبوب سے بھی اور اپنے آپ سے بھی۔ محبت غلامی کا عمل ہے اور آزاد لوگ غلام نہیں رہ سکتے۔

بانو قدسیہ کے ناول "حاصل گھاٹ " سے اقتباس
محبت اور انا کی کشمکش

محبت اور انا کی کشمکش میں, انا جیت جائے تو زندگی ہار جاتی ہے
محبت ہارتی نہیں، یہ تو خود فتح ہے، یہ وہاں چلی جاتی ہے جہاں اسکی قدر کی جاتی ہے. محبت مرتی نہیں، محبت کو فنا نہیں، محبت نے دراصل خود انا کو پیدا کیا ہے، اپنی پہچان اور قدر کے لئے آزمائش کے لئے، انا بزات خود آزمائش ہے اس سے پرکھا جاتا ہے. سو انا بذات خود بری نہیں ہوتی
محبت ازل سے ہے ابد تک رہے گی. انا فنا ہونے کے لئے تخلیق کی گئی ہے تا کہ وفا کی بقا اجاگر ہو

Love

Posted by Unknown on 02:37 with No comments
625662_500518926651392_1405765023_n.jpg

اچھی بات تو سب کو اچھی لگتی ہے لیکن جب تمھیں کسی کی بری بات بھی بری نہ لگے تو سمجھ لینا، تمھیں اس سے محبت ہے۔

Thursday, 30 May 2013


تنہائیوں کا اک الگ ہی مزا ہے
اس میں ڈر نہیں ہوتا کسی کے چھوڑ جانے کا

Tanhaiyun Ka Ik Alag Hi Maza Ha
 Is Mein Dar Nahi Hota Kisi K Chor Janey Ka

Wednesday, 15 May 2013



ابھی تو چند لفظوں میں سمیٹا ہے تُجھے میں نے
ابھی میری کتابوں میں تیری تفسیر باقی ہے

Abhi Tu Chand Lafzon Mein Samaita Ha Tujhy May Ne
Abhi Meri Kitabon
Mein Teri Tafseer baQi Ha

Tuesday, 2 April 2013

Surkh Gulaab K Saare Mausam Tere Naam

Posted by Unknown on 00:33 with No comments




سُرخ گلاب کے سارے موسم تیرے نام
ہر صبح کا سارا اجالا تیرے نام
تیری یاد کا بہتا دریا میرے لئے
بہتی جھیل میں پھول کنول کا تیرے نام
جتنے بھی خواب اللہ نے میرے نام لکھے ہیں
اُن خوابوں کا ریشہ ریشہ تیرے نام
تیرے بنا جو عمر بیت گئی سو بیت گئی
اب اس عمر کا باقی حصہ تیرے نام
.................
Surkh Gulaab K Saare Mausam Tere Naam
Her Subha Ka Pehla Ujala Tere Naam

Teri Yaad Ka Behta Darya Mere Liye
Behti Jheel Main Phool Kanwal Ka Tere Naam

Jitne b Khowaab Allah Ne Mere Naam Likhe
Un Khowaabon Ka Raisha Raisha Tere Naam

Tere Bina Jo Umer Beeti Beet Gayi so beet gai
Ab Us Umer Ka Baaqi Hissa Tere Naam

Sunday, 30 December 2012

What is Love?

Posted by Unknown on 03:14 with No comments
محبّت کيا ہے؟
ميں نے پوچھا۔۔۔

زندگی سے۔۔۔
جوانی سے۔۔۔
سورج سے۔۔۔
پھولوں سے۔۔۔
کائنات سے۔۔۔
آسمان سے۔۔۔
زمين سے۔۔۔
ہر ايک شے سے۔۔۔
ليکن کوئ تسلی بخش جواب نہ ملا۔
پھر۔۔۔
تاريخ ہاتھ پکڑ کر پيچھے لے گ
ئ
بہت پيچھے۔۔۔
1400
سو سال پيچھے۔۔۔
رات تاريک تھی۔
تارے بھی سو چُکے تھے۔
ايک عظيم ہستی۔۔۔
سجدے ميں جُھکی۔۔۔
گيلی آنکھوں کے ساتھ۔۔۔
سوالی بن کے۔۔۔
ايک ہی جُملہ دوہرا رہی تھی۔۔۔


 "يااللہ،ميری اُمّت کو بخش دے"

"يااللہ،ميری اُمّت کو بخش دے"


"يااللہ،ميری اُمّت کو بخش دے"


دل و دماغ نے جھنجھوڑ کر کہا۔۔۔
اے نادان انسان۔۔۔
يہ ہے محبّت
ايک بار محبّت سے دُرود شريف پڑھ کر
سب کو يہ خوبصورت بات بتا
ئیں۔