یو فون کی طرف سے فوراً خارجہ ٹرانسفر سروس کا آغاز
یو فون سَمٹ بینک کے ساتھ مل کر، اس نے اپنی غیر ملکی فنڈز ٹرانسفر سروس شروع کی ہے۔ اس سروس کی مدد سے جو لوگ یوفون کے صارفین نہیں ہیں وہ بھی یو فون کے اختیار خانوں، کسٹمر سروس سینٹر اور فرنچائزز سے رقم نکلوا سکتے ہیں چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے سے منتقل کی گئی ہو۔ یو فون نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی برانچ لیس بینکنگ سروس کے ساتھ اب آپ کے دوست اور خاندان والے دنیا میں کہیں سے بھی آپکو ویسٹرن مَنی،ایکسپریس منی،اور سَمٹ بنک کی اپنی مصنوعات امانت کیش کا استعمال کرتے ہوۓ آپکو رقم بھیج سکتے ہیں اور آپ اپنے قریبی سروس سینٹر، فرنچائز،یا قریب منظور شدہ دکان سے پاکستانی کرنسی میں پیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ یوفون نے کہا ہے کہ ایک لاکھ روپے تک کی رقم آپ ایک وقت میں،فوراً فورن کیش کی مدد سے نکلوا سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment