بال گرنا مردوں اور عورتوں میں ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔ بال ہماری اچھی شخصیت کے لئے بہت اہم ہیں۔ بالوں کی وجہ سے ہم پر کشش نظر آتے ہیں، لیکن بہت سے لوگوں کے مختلف وجوہات کی وجہ سے بال گر جاتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ ان کے بال ایک اچھا شیمپو استعمال کرنے سے گرنا بند ہو جائیں گے۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
بال گرنے کی مختلف وجوہات ہیں جو آپ کے سر سے بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔۔۔
اگر آپ کے بال خشکی کی وجہ سے گر جاتے ہیں تو وہ ایک اچھے شیمپو کے استعمال سے رُک سکتے ہیں لیکن اس کی دُوسری وجوعات کیا ہیں؟
بال گرنے سے چھٹکارا پانے کے لئے سب سے پہلے آپ کو یہ معلوم کرنا پڑے گا کہ آپ کے کیوں بال گر رہے ہیں؟ آجکل بال گرنے کی ایک عام وجہ ذہنی دباؤ ہے۔
آپ کے بال بالوں کی وجہ سے بھی گر سکتے ہیں اورایک اچھا شیمپو استعمال کرنے سے بال گرنا بند نہیں ہو سکتے۔
اگر بال ذہنی دباؤ کی وجہ سے گر رہے ہیں تو آپ کو ذہنی دباؤ سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔
میرے اس پیغام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے بال گرنے کی وجہ تلاش کریں کہ آپ کے بال کیوں گر رہے ہیں؟ اور پھر اسے روکنے کے لئے کچھ اہتمام کریں۔
0 comments:
Post a Comment