یوفون پیش کرتا ہے لامحدود وَٹس اَیپ بکٹ صرف 30 روپے ماہانہ میں
یو فون نے اپنے نئے موبائل انٹرنیٹ بکٹ کی دستیابی کا اعلان کر دیا ہے جس کی مدد سے یوفون کے صارفین پورے مہینے کے لیے ماہانہ 30 روپے جمع ٹیکس کے ساتھ براؤز کریں گے۔
یو فون نے کہا ہے کہ یہ پیشکش یو فون اور وَٹس اَیپ کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے۔ جس سے یوفون کے صارفین مقررہ 30 روپے ماہانہ فیس چارجز یا پھر 1 روپیہ روزانہ کے حساب سے وَٹس اَیپ کے لیے لا محدود ڈیٹا استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
وَٹس اَیپ ایک موبائل ایپلیکیشن ہے جو مختلف پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ جس کی مدد سے دوسرے وَٹس اَیپ اراکین کو آپ جی پی آر ایس کے زریعے ایس ایم ایم، ایم ایم ایس،مفت بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔
عام طور پر وَٹس اَیپ استعمال کرتے ہوۓ موبائل انٹرنیٹ کے چارجز شامل ہوتے ہیں جس کے لیے آپ سے یوفون کی اس پیشکش کے ساتھ ایک مقررہ ماہانہ چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔
وَٹس اَیپ درج ذیل پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے۔۔۔
انڈرائیڈ*
آئی او ایس*
بلیک بیری*
نوکیا ایس 40*
نوکیا سیمبیان*
ونڈوز فون*
وَٹس اَیپ بنڈل کیسے حاصل کیا جاۓ؟
اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے بس * 5858 # ڈائل کریں اور پورے مہینے کے لیے صرف 30 روپے میں لا محدود وَٹس ایپ کے استعمال سے لطف اندوز ہوں۔
ریکوئسٹ موصول ہوتے ہی کسٹمرز کو سبسکرائبڈ کر دیا جاۓ گا۔
:شرائط و ضوابط
پروڈکٹ صرف پری پیڈ کمرشل پیکجز پر ہی دستیاب ہو گا۔
پروڈکٹ صرف حجم کی بنیاد پر جی پی آر ایس کے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہو گا۔
کسٹمرز وَٹس اَیپ مندرجہ ذیل لنک کے زریعے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اگر کسٹمرز کسی اور ویب سائٹ پر براؤز کرتے ہیں تو وہ ان کے ڈیٹا پلان کے مطابق چارج کیا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment