Wednesday, 26 December 2012

پاک بھارت سیریز کے لیے پی ٹی سی ایل کی براہ راست کمنٹری

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے صارفین 26 دسمبر 2012ء سے 6 جنوری 2013ء تک بھارت میں جاری پاک-بھارت کرکٹ سیریز کی براہ راست کمنٹری کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
 
پاک-بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ کو شائقین کے لیے کھیلوں کی دنیا کے دلچسپ ترین مقابلوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔


یہ سروس پی ٹی سی ایل صارفین کو دنیائے کرکٹ کی ان دو عظیم قوتوں کے درمیان ہونے والے کرکٹ مقابلوں کا لطف اٹھانے اور تازہ ترین اطلاعات جاننے کی سہولت دے گی اور وہ بھی براہ راست اپنے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کنکشن اور وی فون سے صرف 1216 ڈائل کرنے پر۔ ہر کال ایک روپیہ فی منٹ علاوہ ٹیکس چارج کی جائے گی اور اس میں کوئی اضافی سبسکرپشن چارجز شامل نہیں ہوں گے۔


یہ سروس پی ٹی سی ایل کی مختلف ویلیو ایڈڈ سروسز پورٹ فولیو کا حصہ ہے اور ملک میں کرکٹ کے حوالے سے شائقین کے جوش و جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تک براہ راست کرکٹ ایکشن پہنچانے کے لیے خصوصی طور پرپیش کی گئی ہے۔

پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، وائر-لائن آصف انعام، نے کہا کہ پی ٹی سی ایل میں ہم اپنے صارفین کو خوش اور مطمئن رکھنے کے لیے ہمیشہ ایک قدم آگے رہنے پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری ٹیمیں صارفین کی ضروریات اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ویلیو ایڈڈ سروسز لانے کے لیے مستقل کام کر رہی ہیں۔ اس لیے پی ٹی سی ایل پاکستان کا واحد آپریٹر ہے جو ٹیلی کمیونی کیشن پروڈکٹس اور سروسز کی مکمل رینج اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment