Sunday, 6 January 2013

Blessing Of The Kalma,,,,!!!

Posted by Unknown on 22:26 with No comments
کلمہ کی برکت                               

ایک عالم کسی اللہ والے سے ملنے گئے ، انہیں پیاس لگی وہاں ایک مٹی کا کورا پیالہ رکھا ہوا تھا ۔ انہوں نے کنوئیں سے پانی نکالا اور پیالے میں بھر کر پیا تو پانی کڑوا لگا ۔ انہوں نے میزبان سے کہا کہ آپ کے کنوئیں کا پانی تو کڑوا ہے ۔ میزبان نے حیرت سے کہا کہ نہیں تو ۔ پھر انہوں نے خود پانی چکھا تو واقعی کڑوا تھا وہ بہت حیران ہوئے انہوں نے کہا کہ ظہر کی نماز کے بعد دیکھیں گے کہ پانی کڑوا کیوں ہوگیا ۔ ظہر کی نماز سے فراغت کے بعد انہوں نے فرمایا کہ آؤ کلمہ طیبہ کا ورد کریں سب نے کچھ دیر کلمہ پڑھا پھر ان اللہ والے نے ہاتھ اٹھا کر دعا کی اور مہمان سے کہا کہ آئیں اب پانی پی کر دیکھتے ہیں ، پانی پیا تو اب پانی میٹھا ہو گیا تھا ، سب لوگ بہت حیران ہوئے تب ان اللہ والے نے فرمایا کہ یہ پیالہ جس مٹی سے بنایا گیا ہے وہ کسی قبر کی مٹی تھی اور اس قبر والے کو عذاب ہو رہا تھا جس کی وجہ سے پیالے کا پانی کڑوا ہو گیا ، کلمہ کی برکت سے اس سے عذاب ہٹا لیا گیا تو پانی کی کڑواہٹ بھی ختم ہو گئی
(منتخب موتی جلد 6 حصہ دوئم صفحہ 400)

0 comments:

Post a Comment