Tuesday, 8 January 2013

Do Good With Your Parents...

Posted by Unknown on 02:20 with No comments
 والدین سے حسن سلوک                     

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک مرتبہ اللہ پاک سے عرض کیا کہ باری تعالی مجھے کوئی نصیحت فرمائیں اللہ پاک نے فرمایا کہ اے موسیٰ میں تجھے نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی والدہ کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرنا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا اے اللہ کچھ اور نصیحت کریں اللہ پاک نے پھر یہی فرمایا ۔ حضرت موسیٰ نے پھر عرض کیا اللہ تعالی نے پھر یہی فرمایا غرض کے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے نو مرتبہ اللہ سے نصحیت کی درخواست کی اور اللہ نے نو مرتبہ یہی فرمایا کہ اپنی ماں کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرنا
اس کے بعد اللہ پاک نے فرمایا کہ جو شخص اپنے والدین کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرتا ہے تو میں دنیا میں اسکا مددگار ہوتا ہوں ، قبر میں اسکا دل بہلاتا ہوں اور قیامت کے دن رحم کرتا ہوں پل صراط پر رہنمائی کرتا ہوں اور جنت میں بغیر کسی واسطہ کے میں اس سے اور وہ مجھ سے باتیں کرتا ہے

یاد رکھیے جب تک ماں باپ زندہ ہیں تو ہمارے لیے اس روئے زمین پر ان سے بڑی اور کوئی نعمت نہیں اس لیے اس نعمت کی قدر کریں اس سے پہلے کہ یہ نعمت ہم سے چھن جائے

0 comments:

Post a Comment