Tuesday, 8 January 2013

غیر مسلمز کا انشاء اللہ کے بارے میں نقطہ نظر          

بیرون ملک ایک آدمی جو کہ غیر مسلم تھا مجھے کہنے لگا کہ جب کوئی مسلمان ان شاء الله کہہ دے تو سمجھ لیں کہ اس کا کام کرنے کا ارادہ نہیں ہے. میں حیران ہوا یہ بات سن کر. وہ کہنے لگا کہ میں ٹیچنگ کرتا ہوں. مسلمانوں میں میں نے یہ دیکھا ہے کہ جو کام انہوں نے کرنا ہو تو ٹھوس کہتے ہیں کہ جی میں یہ کام کروں گا اور جہاں نیت خراب ہوتی ہے، آگے سے کہتے ہیں، ان شاء الله !.....

اب بتائیے کہ مسلمانوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے کفار کے تجربہ میں یہ بات آئی کہ جب مسلمان ان شاء الله کہہ دیں گے تو کام نہیں کریں گے. تو ہم نے اس الله کے نام کی نسبت کو کہاں تک پہنچا دیا. الله اکبر کبیرا !

ہم سبب بن رہے ہیں اسلام کی بدنامی کا. چونکہ ہم بگڑے ہوئے ہیں اس لیے ہم بگڑے ہوئے کام کرتے ہیں. دین کے راستے میں ہم رکاوٹیں ڈال رہے ہیں. تو ہمیں اپنے اخلاق پر توجہ دینی ہے اور اپنے آپ کو ایک اچھا انسان بنانا ہے.

0 comments:

Post a Comment