Friday, 25 January 2013

رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا سے ان کی آنکھ ٹھیک ہو گئی 

’’حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ بدر کے دن (تیر لگنے سے) ان کی آنکھ ضائع ہو گئی اور ڈھیلا نکل کر چہرے پر بہہ گیا۔ دیگر صحابہ نے اسے کاٹ دینا چاہا۔ تو رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرما دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی اور آنکھ کو دوبارہ اس کے مقام پر رکھ دیا۔ سو حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کی آنکھ اس طرح ٹھیک ہو گئی کہ معلوم بھی نہ ہوتا تھا کہ کون سی آنکھ خراب ہوئی تھی۔‘‘

اس حدیث کو امام ابو یعلی، ابو عوانہ اور ابن سعد نے روایت کیا ہے۔

أخرجه أبو يعلی فی المسند، 3 / 120، الرقم : 1549، وأبوعوانة فی المسند، 4 / 348، الرقم : 6929

0 comments:

Post a Comment