پی ٹی سی ايل اور ميزان بنک کے درميان ايوو سروسز کے ليے معاہدے پر دستخط
آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور میزان بینک نے میزان بینک کے صارفین کے لئے پی ٹی سی ایل وائرلیس براڈبینڈ کی خدمات کی فراہمی کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس پارٹنر شپ کے ایک حصے کے طور پر، میزان بینک کے صارفین، بینک کی جانب سے پیش کردہ خدمات کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل 3 جی ایوو وائرلیس براڈبینڈ کی خدمات سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہو جائیں گے۔
فرقان حبیب قریشی، پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر بزنس زون جنوبی اور میزان بنک کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر عارف الاسلام، کی طرف سے میزان بنک کے ہیڈ آفس کراچی میں ایک شاندار تقریب میں دستخط کیے گۓ۔
فرقان حبیب قریشی،پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر، کنزیومر بزنس جنوبی،بشیر،پی ٹی سی ایل کے سینئر منیجر، کنزیومر بزنس کراچی اور محمد رضا، ایگزیکٹو نائب صدر، میزان بینک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فرقان حبیب قریشی،پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر، کنزیومر بزنس جنوبی نے کہا "ہم میزان بینک کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں۔ پی ٹی سی ایل وائرلیس انٹرنیٹ سروسز انٹرنیٹ کے رابطے کے لیے سہولت فراہم کرتی ہیں اور ہمارے صارفین کے لیے ترقی کے نۓ امکانات پیدا کرتی ہیں۔ اس پارٹنرشپ اور دیگر اسکے جیسی پارٹنرشپ کے ذریعے،ہم اپنے وسیع بنیادی ڈھانچے کے ذریعے تازہ ترین آئی سی ٹی ایپلیکیشنز تک رسائی میں اضافہ کر رہے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment